بڑی مقدار میں چینی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

یہ کریک ڈاؤن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایات پر کیا گیا
0
35

اسلام آباد: حکام نے نگران وزیراعظم کی ہدایات پر چینی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں چینی اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے رات چینی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایات پر کیا گیا ہے جس میں ایف سی بلوچستان نارتھ نے چینی افغانستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی-

اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک ارب 17 کروڑ کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا ئی گئی تھی، 2 کنٹینرز میں چینی کی 1750 بوریاں فلٹر شدہ پانی کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھیں۔

میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک

واضح رہے کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ کیا تھاذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق تمام شوگر ملوں کے گیٹ پر ایف بی آر نے ٹیمیں تعینات کردی ہیں اور وزارت خزانہ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بھی چیکنگ بڑھادی گئی ہے اور سرحدوں پر اسمگلروں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے خفیہ اداروں کی مدد لی جارہی ہے-

قبل ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز معین افضل کا کہنا تھا کہ غیرملکی اشیاء کی اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز آف روڈ ٹریکس کا استعمال کررہے ہیں، مافیا اب چھوٹی پک اپس میں مقامی اشیاء کے ساتھ ممنوعہ اشیاء سمگل کرنے لگے ہیں۔

سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ

Leave a reply