سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما کی نااہلی ختم کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی سابقہ ایم پی اے شمعونہ بادشاہ قیصرانی کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے سابقہ ایم پی اے شمعونہ بادشاہ قیصرانی کی نااہلی ختم کردی ،شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو 2014 میں اثاثے چھپانے پر نااہل کیا گیا تھا جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ زرعی اثاثوں پر شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو نااہل کیا گیا،اثاثے وراثت میں ملے تھے چھپانے کا کوئی مقصد نہیں تھا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلوں میں کہہ چکی ہےاثاثے چھپانے پراس کے مقاصد کوبھی دیکھنا ہو گا، وراثت میں ملے اثاثے چھپانے کا کوئی مقصد نظر نہیں آ رہا،خریدی گئی جائیداد کو ٹیکس مسائل کی وجہ سے چھپایا جا سکتا ہے؟

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شمعونہ قیصرانی جائیداد 2014 سے پہلے ہی اپنے بھائی کے نام کرچکی تھیں، وکیل مخالف فریق نے کہا کہ جائیداد کے وراثت میں ملنے کی کوئی دستاویز نہیں لگائی گئی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو کوئی اعتراض ہے تو آئندہ انتخابات میں اٹھا سکتا ہے،

شمعونہ بادشاہ قیصرانی عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر جیتی تھی تا ہم شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو الیکشن ٹربیونل نے نا اہل قراردیا تھا

Shares: