سرپرائز ڈے: پاک فضائیہ کا کراچی میں شاندار ائیر شو
سرپرائز ڈے: پاک فضائیہ کا کراچی میں شاندار ائیر شو
باغی ٹی وی: پاک فضائیہ کے بھارت کو منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کی جانب سے
کراچی سی ویر پر شاندر ائیر شو کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، گورنرسندھ عمران اسماعیل، مسلح افواج کے افسران، جوان اورشہریوں کی بڑی تعداد نے ایئرشو دیکھا
جے ایف سیون ٹین تھنڈراور ایف سیکسٹین طیاروں نے فلائنگ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ائیر شو میں شیردل طیاروں نے بھی فضا میں خوبصورت مظاہرے پیش کیے جب کہ میراج طیاروں اورایم آئی 171 ہیلی کاپٹرز نے بھی ایئر شو کو چار چاند لگائے۔پاک فضائیہ کے لڑاکا جہازوں نے پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ائر فورس کے شیردل اسکوارڈن نے پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا اور ناظرین کی داد سمیٹی۔
شیر دل اسکوارڈن منوور نے ائروبیٹکس کے دوران ایک دوسرے کے انتہائی قریب سے گزرنے کے مظاہرے نے ناظرین کو دل تھامنے پر مجبور کر دیا۔
شیر دل اسکوارڈن کے نو طیاروں نے فارمیشن کے دوران نو طیاروں کی مدد سے پاکستانی پرچم کے رنگ بکھیرے جس کو دیکھ کر عوام داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔جہازوں کے فلائی پاسٹ سے قبل پرندوں کو فضا سے پٹاخوں کی مدد سے ہٹایا گیا تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔
پاک فضائیہ کے یوم فتح کے موقع پرائیرہیڈکوارٹراسلام آباد میں بھی پروقارتقریب ہوئی جس میں ئیرچیف مارشل مجاہد انورخان نے شرکت کی.تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے چاق و چوبند دستے کا معائنہ کیا۔ایئرچیف نے کہا کہ آج کے دن پاک فضائیہ نےدشمن کا غرور خاک میں ملایا اور مستقبل میں بھی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج کے روز دشمن کے دو جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جنھیں ہمارے شاہینوں نے مار گرایا۔پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو طیاروں میں سے ایک کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا اور اقوامِ عالم میں بھارت کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا۔ بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
واضحرہےکہ پاکستان کے ازلی بزدل دشمن بھارت نے پلوامہ واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستانی قوم اور پاک فوج کو للکارا تھا۔ بھارتی طیاروں نے 25 اور 26 فروری 2019ء کی درمیانی شب آزاد کشمیر میں در اندازی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں جعلی آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔ پاکستانی طیاروں نے تعاقب کیا تو دشمن کے جہازوں نے بدحواسی میں اپنے پے لوڈ گرا کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں ایک کوا اور سات درخت مار گرائے تھے،
بھارت کے رات کے حملے کا پاکستان نے دن میں جواب دیا،پاک فضایہ کے شیر دل جوانوں نے بھارت کا ایک طیارہ آزاد کشمیر میں، دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔ ایک ہی دن بعد جوابی حملے نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور جنگ کی باتیں کرنے والا بھارت جھاگ کی طرح بیٹھ گیا.