کراچی شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں رکن سندھ اسمبلی کے دفتر کے باہر سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع پٹھان کالونی میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کے دفتر کے قریب سے دستی بم برآمد ہوا پولیس حکام نے بم برآمدگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہینڈ گرینڈ کو پلاسٹک کی تھیلی میں چھپا کر دفتر کے قریب رکھا گیا تھا۔پولیس نے جائے وقوعہ پہنچنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت علاقہ مکینوں کو مذکورہ مقام سے دور کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو طلب کیا بی ڈی ایس حکام نے دستی بم کو ناکارہ کر کے اسے قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کا پرچہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جبکہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ سعید آفریدی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 120 (ویسٹ) سے 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے.

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پر حملے کی کوشش
Shares:







