ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا

0
42

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا

باغی ٹی وی :بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔

اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت صحت کے حکام سے تفصیلی بریفنگ کے بعد اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کو بھجوائی جائیں گی۔

چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں سے متعلق ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مختصر اکیڈمک سلیبس اور 2021ء میں امتحانات پر بھی گفتگو ہوگی۔ بی ای سی ایس اور این سی ایچ ڈی ٹرانزیشن پلان بھی زیر بحث آئے گا.اس ضمن میں وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شرکت کریں گے جب کہ وزارت صحت کے حکام کورونا سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

خیبر پختونخوا: محکمہ تعلیم کا ستمبر سے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مختصر اکیڈمک سلیبس اور 2021 میں امتحانات کا انعقاد ایجنڈے میں شامل ہے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جس کے بعد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی

Leave a reply