عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں،دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی،مریم اورنگزیب

0
48
maryamourangzeb

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر اطلاعات، مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ
"مجھے جیل میں ڈالیں گے تو ردعمل تو ہونا تھا۔” پہلا جملہ
"یہ سب ورکروں اور پارٹی راہنماﺅں نے کیا ہے۔” دوسرا جملہ
یہ انٹرویو نہیں، دوغلے اور جھوٹے کردار کی شخصیت کا آئینہ اور اصل چہرہ ہے، یہ ان سب کے لئے سبق ہے جو گمراہ کی گمراہی اور فریب کا شکار ہوئے۔ہر غلط کام خود کیا، ہر بار پکڑے جانے پر الزام دوسروں کو دیا۔”ون پیج” سے "میں تو بے اختیار تھا”،”امریکہ نے میری حکومت گرائی” سے "محسن نقوی نے میری حکومت گرائی” تک کے جھوٹ گھڑنے والے نے اب 9 مئی کا ملبہ بھی آخر کار اپنےکارکنوں اور پارٹی راہنمائوں پر ڈال دیا ہے جنہوں نے فسادی کے بھڑکانے پر پاکستان کو جلایا، قومی وقار اور شہدا کی بے حرمتی کی۔ یہی کام اس نے فارن فنڈنگ کا ملبہ پارٹی راہنمائوں پر ڈال کر کیا ایک کروڑ نوکری پچاس لاکھ گھر، سائیفر، تاریخی کرپشن کا ملبہ دوسروں پر ڈالا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے آئین، قانون، صداقت اور امانت کی ہر لکیر پارکی۔ایک سال سے اپنے کارکنوں اور پارٹی راہنمائوں کے دل اور ذہن نفرت کے زہر سے بھر کر سانحہ 9 مئی کرایا ، اب جھوٹ بول رہا ہے کہ میں ذمہ دار نہیں۔ امید ہے کہ عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں اور دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی۔ یہ ہے وہ محسن کشی جس پر سب لوگ چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply