ٹھٹھہ : میونسپل کمیٹی نے شہر سے عملہ صفائی واپس بلالیا،ہرطرف گندگی ،پیدل چلنا محال ہوگیا۔منظور خشک

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی ) میونسپل کمیٹی نے شہر سے عملہ صفائی واپس بلالیا،ہرطرف گندگی ،پیدل چلنا محال ہوگیا۔منظور خشک
تفصیل کے مطابق مسلم ليگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ میونسپل کیمیٹی نے ٹھٹھہ شہر میں صفائی کا عمل بند کردیا ہے سارے راستے کیچر اور گندے پانی کے نیچے آچکے ،ہر طرف گندگی سے کوئی شہری گزر نہیں سکتا دوسرے جانب منظوراحمد خشک نے مزید کہا کے میونسپل کیمیٹی میں تعنیات صفائی کا عملہ مسلمان ہونے کی وجہ سے بھی ٹھٹھہ میں صفائی کا کام نہیں ہو پا رہا، تحقیقات ہونی چاہیں کہ مسلمانوں کو وہ کام دیا جاۓ جو ان کا ہے اور غیر مسلم کو صفائی کا کام دیا جاۓ جو ان کا ہے تب جاکے یہ سسٹم چلے گا اب غیر مسلم لوگوں کا کام مسلمان کر رہیں ہے اس پر تحقیقات ضروری ہے.

Leave a reply