نالائق،نااہل اوراناڑی حکومت سےنجات کےلئے پوری اپوزیشن متحد ہے،جلد APC میں مشترکہ لائحہ عمل کااعلان ہوگا،احسن اقبال

نالائق، نااہل اور اناڑی حکومت سے نجات کے لئے پوری اپوزیشن متحد ہے، جلد APC میں مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگا،،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ بہت جلد سازی اپوزیشن پھراکھٹی ہورہی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھاکہ اب اس نالائق ،نااہل اوراناڑی حکومت سے نجات کےلیے پوری اپوزیشن متحد ہے ، اس حوالے سے بہت جلد تمام جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس بلایا جارہا ہے ، جس میں حکمت عملی طئے کی جائے گی

 

احسن اقبال نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ٹوٹتے ہوئے اتحاد کو سنھبالتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر کی طرف سے PMLN اور PPP میں اختلافات کی بے بنیاد خبریں کسی ایجنڈے کے تحت چلائی جا رہی ہیں

احسن اقبال نے اپنی بات کو دہراتے ہوئے پھر کہا ہےکہ نالائق، نااہل اور اناڑی حکومت سے نجات کے لئے پوری اپوزیشن متحد اور متفق ہے اور کسی قسم کے اختلافات کا شکار نہیں- جلد APC کا انعقاد ہو گا جس میں مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا

Comments are closed.