لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ڈیڑھ سال کے لیے بند،کیوں بندکیا اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور:لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ڈیڑھ سال کے لیے بند،کیوں بندکیا اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے مرمت کے لیے ڈیڑھ سال کے لیے بند کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے کو مرمت کے لیے ڈیڑھ سال تک بند رکھا جائے گا، ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے مرکزی رن وے کی مرمت کے لیے اجازت طلب کی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مرکزی رن وے کی مرمت کی اجازت دے دی۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ مرکزی رن وے کو مرمت کے لیے ڈیڑھ سال کے لیے بند رکھا جائے گا، ایئرپورٹ پر لانگ رینج اور وزنی طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کی تعداد اور فیول کی مقدار کم کریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹم کے تحت لاہور ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے کو استعمال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور ایئرپورٹ کو مرمت کے لیے دو ماہ کے لیے بند کیا گیا تھا۔

Comments are closed.