‏آج عوام آٹے اور چينی کے بحران کا شکار ہيں، حمزہ شہباز

0
37

لاہور: ‏آج عوام آٹے اور چينی کے بحران کا شکار ہيں، ان خیالات کااظہاراپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی میاں شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازنے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ، حمزہ شہبازنے ملک میں آٹے اورچینی کوبہت بڑا بحران قراردیا

 

باغی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہبازنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک طرف ملک میں آٹے اورچینی کا بحران ہے،حمزہ شہبازنے مزید کہا کہ ايک ايسے صوبے ميں جہاں کھيتياں سونا اگلتی ہيں سفيد پوش آٹے کے ايک تھيلے کو ترس رہے ہيں

حمزہ شہباز نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اعتراف کے باوجود ذمہ داران کے نام آج تک سامنے نہيں آئے،ان کا کہنا تھا کہ اگر ايکشن ہونا ہوتا تو نواز شريف، شہباز شريف سميت ساری مُسلم ليگ ن پہ ہو جاتا

Leave a reply