سرگودھا :پٹواری نے زمین کے اصل حقداران کوان کےحصے سے محروم کر دیا

ٹاٶن پلانر رانا حسن نے محکمہ مال کی بھگت سے کمرشل زمین کو زرعی بنا کر رجسٹریاں کر کے حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) پٹواری نے زمین کے اصل حقداران کوان کےحصے سے محروم کر دیا،ٹاؤن پلانر رانا حسن نے محکمہ مال کی بھگت سے کمرشل زمین کو زرعی بنا کر رجسٹریاں کر کے حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

سرگودھا کے نواحی علاقہ چک نمبر 41 شمالی میں ٹاؤن پلانر رانا حسن نے دیگر ساتھیوں نے اے ڈی ایل آر مٹھہ لک انور ، پٹواری وجاہت و عملہ کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ کیساتھ ملی بھگت کر کے زمین کے اصل حقداران کو انکے حصے سے محروم کر دیا ۔

متاثرین کے مطابق عدالتی سٹے آرڈر ہونے کے باوجود محکمہ مال کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر رجسٹری انتقال کیا جا رہا ہے، ستم ظریفی یہہ ہے کہ ٹاؤن پلانر رانا حسن یونس و دیگر محکمہ مال کی گٹھ جوڑ سے کمرشل و سکنی زمین کو زرعی بنا کر رجسٹریاں جاری کر کے حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا چونا لگا رہے ہیں ۔

متاثرہ شہری محمد افضل و دیگر نے محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کی ۔ جس پر ابتدائی طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تصور عباس بوسال نے کارروائی کی ۔ اور ملزمان کو دس دن کی ڈیڈلائن دی ۔ لیکن انکے تبادلہ کے بعد متاثرین کی درخواست کو سردخانے میں ڈال دیا گیا ۔

متاثرین کی درخواست پر تاحال کوئی کارروائی نہ کی جا سکی ۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف قانونی کاررواری کرنے اور قبضہ واگذار کروانے کا مطالبہ کر دیا ۔

Leave a reply