کراچی : کام تو ٹریفک کنٹرول کرنا ہے مگر یہ اس سے کہیں بڑھ کر گٹر کھول رہا ہے تاکہ ہم آپ آسانی سے سڑک کو عبور کرسکیں ، یہ واقعہ کراچی شہرمیں جناح روڈ پرپیش آیا جہاں ایک ٹریفک اہلکارنے واقعی خدمت کا حق ادا کردیا

 

https://twitter.com/JokhyoSohail/status/1284162394118397952

باغی ٹی وی کے مطابق محمد عثمان ٹریفک اہلکار جو کہ تھانہ میٹھادر میں تعینات ہیں اورمحمد علی جناح روڈ پرٹریفک کنٹرول کررہے ہیں اورساتھ ساتھ خدمت کا وہ کام کررہے ہیں جس کئی جانیں چلی جاتی ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق اس ٹریفک اہلکارکےبارے مین کہا جارہا ہےکہ اس کا کام تو ٹریفک کنٹرول کرنا ہے مگر یہ فرض شناس اس سے کہیں بڑھ کر گٹر کھولنے کے چکروں میں ہے

 

اس ٹریفک اہلکار کے اس نیک کام کودیکھتے ہوئے اکثرراہ گیروں کا کہنا تھا کہ تاکہ ہم آپ ہمارے بزرگ آسانی سے سڑک کو عبور کرسکیں گاڑی چلاسکیں سلام عقیدت کا مستحق ہے یہ بہترین پولیس والا

 

 شہر قائد میں ہونے والی بارش کے دوران فرض شناس ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کرتے نظر آئے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

ایک روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی تھی جس کے بعد سڑکیں اور شاہراہیں زیر آب آگئیں تھیں اور ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی تھی۔

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ’شارع فیصل‘ پر بارش کا پانی ریلے کی صورت میں بہہ رہا تھا جس کی وجہ سے سڑک پر ڈھائی سے تین فٹ پانی کھڑا ہوگیا تھا۔

Shares: