برطانیہ نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے پاکستان کی مالی امداد تین گنا بڑھا دی

عارضی طور پربڑھی ہوئی امداد کا بڑاحصہ مختلف شعبوں میں استعمال کیا جائے گا
0
46
pakistan

اسلام آباد: برطانیہ نے آئندہ مالی سال 2024-25 سے پاکستان کی مالی امداد تین گنا بڑھا دیں-

باغی ٹی وی : خبررساں ادارے دی نیوز کے مطابق برطانیہ نے آئندہ مالی سال 2024-25 سے پاکستان کی مالی امداد کو موجودہ 41.5 ملین پاؤنڈز سے بڑھا کر سالانہ بنیادوں پر تقریباً 133 ملین پاؤنڈز کرتے ہوئے تین گنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دوران انٹر ویو برطانیہ کی امدادی شاخ جسے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈ ی او) کہا جاتا ہے پاکستان کی سربراہ جو موئیر نےکہاکہ عارضی طور پربڑھی ہوئی امداد کا بڑاحصہ مختلف شعبوں میں استعمال کیا جائے گا لیکن آفیشل ڈویلپمنٹ اسسٹنس زیادہ تر پاکستان کی موسمیاتی تخفیف کی ضروریات پر خرچ کیا جائے گا ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت ایک نئی ڈیل پر اتفاق کیا ہے جس سے اسلام آباد کو پروگرام کی مدت کے دوران قرضوں کی پائیداری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،وزیراعظم

دوسری جانب جنگلی حیات سے متعلق عالمی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے اعتبار سے پاکستان مزید کمزور ہورہا ہے ۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے صدر ڈاکٹر عادل نجم اور ڈی جی حماد نقی نے کہا کہ پاکستان ان 50 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیاں آرہی ہیں، 2022 کا سیلاب موسمیاتی بحران کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،قدرتی آفات کی آمد سے پہلے ہی ممکنہ صورتحال پر غور کرنا ہوگا۔

فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف حماد نقی کاکہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہر شعبے کو متاثر کر رہی ہے، ہم نے دریاؤں میں ہوٹل اور گھر بنا دیے ہیں، دیکھنا ہوگا کہ اپنے ملک کو سنوارنے کیلئے کیا کوششیں کی جارہی ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف حماد نقی کاکہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہر شعبے کو متاثر کر رہی ہے، ہم نے دریاؤں میں ہوٹل اور گھر بنا دیئے ہیں، دیکھنا ہوگا کہ اپنے ملک کو سنوارنے کیلئے کیا کوششیں کی جارہی ہیں ۔

حکام نے مزید کہا کہ قوم کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ماحولیات ہمارا مسئلہ ہے اور ماحولیاتی تبدیلیاں سائنسی عمل ہے، سیلاب اور ہیٹ ویوز کو قوم کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ماحولیات ہمارا مسئلہ ہے اور ماحولیاتی تبدیلیاں سائنسی عمل ہے، سیلاب اور ہیٹ ویوز کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ازبکستان ،افغانستان اورپاکستان ریلوے لائن کی الائمنٹ تبدیل

Leave a reply