برطانیہ میں‌ کروناوائرس قابو سے باہر ، پاکستانی سفارتخانہ بھی بند کرنا پڑ گیا

0
40

برطانیہ میں‌ کروناوائرس کا خطرہ ، پاکستانی سفارتخانہ بھی بند کرنا پڑ گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر تیسرے قومی لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہےجس میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کو بند کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کو چھ جنوری سے تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں واضح کہا گیا ہے کہ لندن میں قائم پاکستانی سفارتخانے اور دیگر شہروں میں قائم قونصل خانوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی خاطر بند کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے آن لائن سروسز کا استعمال کریں۔

Leave a reply