امریکہ نے عراق میں ایرانی ہمنواؤں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں‌کر لی

0
51

امریکہ نے عراق میں ایرانی ہمنواؤں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں‌کر لی

باغی ٹی وی : امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔ بالخصوص 20 دسمبر کو اس راکٹ حملے کے بعد جس میں بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کو نشاہ بنایا گیا۔ واشنگٹن نے اس کارروائی کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ قومی سلامتی کے سینئر ذمے داران نے متعدد آپشنز پر اتفاق رائے کیا ہے۔ یہ آپشنز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیے جائیں گے۔ ان کا مقصد عراق میں امریکی عسکری اور سفارتی اہل کاروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے جانے والے کسی بھی حملے کو روکنا ہے۔

امریکی ذمے داران کا یہ اجلاس 20 دسمبر کو گرین زون پر ہونے والے حملے کے سبب منعقد ہوا۔ عراقی فوج اور امریکی سفارت خانے نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ بغداد کے گرین زون میں کم از کم 8 راکٹ آ کر گرے۔ اس حملے میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب مرکزی کمان نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ حملے میں 21 راکٹ داغے گئے۔

امریکی انتظامیہ کے سینئر ذمے دار نے نام شائع نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ قائم مقام وزیر دفاع کریس میلر، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قوم سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن نے وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں صورت حال کا جائزہ لیا۔

Leave a reply