یاسمین راشد کی مثال کھسانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف ہے،عظمیٰ بخاری نے سوہنا بول بول دیا

لاہور:یاسمین راشد کی مثال کھسانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف ہے،عظمیٰ بخاری نے سوہنا بول بول دیا ،اطلاعات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ یاسمین راشد کی مثال کھسانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف ہے.

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یاسمین راشد نے خود کئی مرتبہ نوازشریف کی رپورٹس چیک کی. پاکستان میں یاسمین راشد اور ڈاکٹر فیصل سے بہتر نوازشریف کی بیماری کے متعلق کوئی نہیں جانتا تھا. یاسمین راشد نوازشریف کی بیماری سے متعلق کل درست فرما رہی تھی یا آج؟ محترمہ آپ کی پریس کا ریکارڈ آج بھی محفوظ ہے. یاسمین راشد نے اپنی ڈاکٹری کی ڈگری بھی مشکوک کردی ہے. یاسمین راشد کو اتنی بڑی نالائقی کے بعد فوری عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے.

عظمیٰ نے کہا کہ اتنے یوٹرن اور غلط بیانی مناسب نہیں ہوتی. آپ لوگوں میں بددیانتی ،جھوٹ اور فساد پھیلانے کا مادہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے. آپ کی کارکردگی پر آپ کی اپنی حکومت ہی سوال اٹھارہی ہے. آپ کی اب یہ ڈرامے بازی زیادہ دیر نہیں چلنے والی.

Comments are closed.