![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/02/213512016_vicky-kaushal-says-he-has-grown-as-a-person-since-marrying-katrina-kaif-ive-learned-so-much-more_1280_720.webp)
بالی وڈ اداکارہ وکی کوشل جو کہ کترینہ کیف کے شوہر ہیں انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا ،چاہے وہ جتنی مرضی کوشش کرلے. میں بھی پرفیکٹانسان نہیں ہوں ہر انسان کی طرح مجھ میں بھی خامیاں ہیں. اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں کترینہ کیف کے لئے پرفیکٹ شوہر ہوں تو ایسا نہیں ہے، لیکن میں اچھا شوہر بننے کی کوشش کرتا ہوں ، کترینہ کیف کو خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں. جب سے کترینہ کیف میری زندگی میں آئی ہیں تب سے میری زدگی بدل گئی ہے میں نے بہت کچھ نیا سیکھا ہے. میں نے بہت ساری اچھی عادات کترینہ کیف سے اپنائی ہیں .ا نہوں نے مزید کہا کہ کترینہ کیف کے ساتھ میری شادی کو ایک سال ہوا ہے ، اور اس ایک سال میں جو کچھ سیکھا ہے وہ
پوری زندگی پر بھاری ہے. انہوں ں نے کہا کہ کترینہ میری محبت ہے اور میں اسکو مرتے دم تک خوش رکھنے کی کوشش کروں گا. امید ہے کہ وہ بھی مجھ سے اتنا ہی خوش ہیں جتنا میں ان سے خوش ہوں. واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی 2021 کے دسمبر میں ہوئی دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں.