پیٹرول پمپ،جیولری،بیکری شاپس پرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ریاست گینگ گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

راولپنڈی میں ایئر پورٹ پولیس نے کاروائی کی ہے اور پیٹرول پمپ، جیولری اور بیکری شاپس پرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ریاست گینگ گرفتار کر لیا .گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سائیں ریاست اورساتھی شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 2موٹرسائیکلز اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت ریاست عرف سائیں، ہارون، شہباز، اسداور شیرون کے ناموں سے ہوئی، خطر ناک گینگ گن پوائنٹ پر وارداتوں کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی اورقتل بھی کرتے تھے، ملزم ریاست عرف سائیں تھانہ صدربیرونی کے ڈکیتی معہ قتل اور تھانہ مری میں ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری بھی ہے، ملزمان نے جڑواں شہریوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کوشناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں مزید انکشاف اوربرآمدگی متوقع ہے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،

 چھ ہزار سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والا مفرور ملزم سات سال بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

ایک اور کاروائی میں پیرودھائی پولیس نےتین رکنی سلیمان عرف فارسی بان گینگ گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 16 مسروقہ موٹرسائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

علاوہ ازیں وارث خان پولیس کی موثر کاروائی کی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی وقاص گینگ گرفتار کر لیا، پولیس نے کاروائی کے دوران 11 مسروقہ موٹرسائیکلز،موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گئی،

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

ایک خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی

دو شادیاں کرنیوالے پولیس اہلکار کے قاتل کون ؟ تہلکہ خیز انکشاف

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

Comments are closed.