آئل و گیس ای اینڈ پی کمپنیوں کے وفد کو وزیر توانائی نے کروائی بڑی یقین دہانی

0
39

آئل و گیس ای اینڈ پی کمپنیوں کے وفد کو وزیر توانائی نے کروائی بڑی یقین دہانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئل و گیس ای اینڈ پی کمپنیوں کے سی. ای. اوز/ ایم. ڈیز کے وفد وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں تیل و گیس کی دریافتوں و پیداوار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،تیل و گیس کمپنیوں نے ای اینڈ پی کے سیکٹر میں کئے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہا اور شعبے کی ترقی کیلئے شکریہ ادا کیا ،وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ای اینڈ پی کا شعبہ تیل و گیس کی سپلائی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، موجودہ حکومت نے مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کو بڑھانے پر کام شروع کیا ہے، ہم نے حکومت سنبھالتے ہی تیل و گیس کے بلاکس آوکشن کئے، اس سال آئل و گیس کے بیس بلاکس نیلام کئے گئے،

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ نئے آف شور آئل و گیس کے بلاکس پر کام کیا جا رہا ہے، ای آینڈ پی کا شعبہ کی ترقی سے ملک میں وسیع کاروباری و سرمایہ کاری آئے گی، ہم نے پٹرولیم سیکٹر میں کاروبار میں آسانی کے عوامل متعارف کروائے تاکہ شعبہ ترقی کرے،

Leave a reply