میرانشاہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ۔مقامی ضلعی انتظامیہ نے سترہ اگست کو امن امان برقرار رکھنے کیلئے شمالی وزیرستان میں غیرمقامی افراد کے داخلے پر دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لئے پابندی عائدکی تھی تاہم گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے مذکورہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔ رواں سال عید کے موقع پر شمالی وزیرستان میں ملک کے مختلف علاقوں سے ایک لاکھ کے قریب سیاح رزمک اور شوال آنے سے انتظامیہ نے بیرونی افراد کے داخلے پرپابندی عائد کی تاہم گزشتہ روز پابندی اٹھائے جانے کے بعد بنوں اور قریبی اضلاع سے سیاح ایک بار پھر رزمک اور شوال کی ٹھنڈک کے مزے لینے کو آنا شروع ہو گئے ہیں۔

Shares: