یونیورسٹی آف اوکاڑہ، سکول آف لاء اور ڈیپارٹمینٹ آف اینتھروپولوجی کے اشتراک سے ورلڈ سوشل ڈے کے حوالے سے سوسائٹی اینڈ جسٹس کے موضوع پر سینمار کا انقعاد کیا گیا۔
سیمنار میں جامعہ اوکاڑہ کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قریب کے مہمان خصوصی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں ارشد علی مہار اور ڈاکٹر کلیم جاوید (ایگزیٹیو ڈائریکٹر سنٹر فار لاء اینڈ پالیسی، پاکستان) تھے۔
سیمینارکی صدارت سکول آف لاء کے سربراہ ڈاکٹر حامد مختار نے کی۔ سیمنارمیں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حامد مختار نے تمام شرکاء کو یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے خوش آمدید کہا اور ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سیمنار کے موضع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ عدم توازن کا شکار ہے اور قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرے کے توازن کو قائم کرنا نا ممکن ہے، ہم سب کو بطور معزز شہری اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ معاشرے کے اندر توازن لایا جا سکے۔
مہمان خصوصی میاں ارشد مہار نے سیمنار کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ قوانین موجود ہیں اور آئیں و قانون کی روشنی میں معاشرے کی اصلاح کے لئے نوجوان آگے آئیں اور ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں، معاشرتی عدم توازن ایک گلوبل مسئلہ ہے اور اس سے ہم سب کو ایک ہو کر ختم کرنا ہے۔ پنجاب بار کونسل بھی اس مسئلے پر آگاہی مہم چلائے گی۔ قانون کی تعلیم بہت ضروری ہے اور ہم اس کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
گیسٹ آف آنر ڈاکٹر کلیم جاوید نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کو اس مئسلے پر ریسیریچ کرنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں، اور معاشرے میں موجود مسائل کو حل کرنے کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا اور ریسریچ کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا۔ اس موقع پر انھوں نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انھوں یہ کہنے میں خوشی ہو رہی ہے کہ بہت جلد جامعہ اوکاڑہ ملک کی بڑی جامعات میں سے ایک ہو گی۔
مزید تقریب سے ڈاکٹر شہزاد فرید (ہیڈ ڈیپارٹمینٹ آف اینتھروپولوجی )، ڈاکٹر شفیق الرحمن (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انوائرمنٹل سائنس)، ڈاکٹر مقصود احمد (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹکس) ڈاکٹرعبدالغفار (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسلامک سٹڈیز ) نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل رجسٹرار لیگل کاشف محمود ثاقب، سکول آف لاء کے اسٹینٹ پروفیسر محمد سہیل اصغر، لیکچرارلاء عبدالرشید بلوچ، لیکچرار لاء محمد فیصل شفیع،اور لیکچرار لاء محمد فائق بٹ نے شرکت کی۔
اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔