اداکار و میزبان اور لکھاری یاسر حسین اپنے نامناسب بیانات کی وجہ سے کافی مشہور ہیں دوسری طرف ان کی اہلیہ اقراء عزیز اتنا ہی سوچ سمجھ کر بولتی ہیں کبھی انہوں نے ایسا بیان نہیں دیا کہ جس کے بعد انہیں ٹرول کیا جائے. لیکن یاسر حسین باز نہیں آتے. حال ہی میں ان کو پروگرام ہنسا منع ہے میں بطور مہمان مدعو کیا گیا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ نعمان اعجاز کو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے. یاسر حسین نے کہا کہ جی میں نے بالکل کہا ہے کہ نعمان اعجاز کو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے، وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری نعمان اعجاز سے بہت زیادہ دوستی ہے ، ہمارا آپس میں کافی ہنسی مذاق بھی ہے ، ایک دن میری ان سے بات ہو رہی تھی تو میں نے ان سے کہا کہ میں شوز میں جاتا ہوںٕ
تو مختلف سوال پوچھے جاتے ہیں جواب نہ دینے پرکبھی مرچیں کھانی پڑتی ہیں اور کبھی تیل پینا پڑتا ہے تو مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیا کروں ، ایک سوال تو بہت زیادہ پوچھا جاتا ہے کہ کس کو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے تو میں کسی کا بھی نام لوں گا تو یقینا وہ ناراض ہو جائیگا تو بندہ کرے تو کیا کرے ، تو نعمان اعجاز نے کہا کہ یار تم میرا نام لے دیا کرو میں مائنڈ نہیںکروں گا ، اسلئے میں نے کہا کہ نعمان اعجاز کو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ نعمان اعجاز سے پاکستان میں کوئی دوسرا بڑا اداکار نہیں ہے.