ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس، اعلامیہ جاری کر دیا

0
61

پریس کانفرنس میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری، سینئر نائب صدر ڈاکٹر شعیب نیازی ، صدر پنجاب ڈینٹل ھسپتال ڈاکٹر احمد تعظیم ، صدر جناح ہسپتال ڈاکٹر عاقب جاوید ، وائس چیئرمین سروسز ہسپتال ڈاکٹر جعفر نقوی اور ڈاکٹر عمران بھٹی، صدر سروسز ہسپتال ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی ، ڈاکٹر ذیشان نور اور دیگر ہسپتالوں کے قائدین نے شرکت کی

۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے میو ہسپتال اور سیالکوٹ ہسپتال میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کے اطلاق پر احتجاج کیا اور قانون کے خاتمے تک قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔
2۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے ڈاکٹر کے ایڈہاک اور پی پی ایس سی نوکریوں پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے فی الفور ہر طرح کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں بنیادی مراکز صحت سے لے کر ٹیچنگ ہسپتالوں میں 1980 کے بعد اب تک ڈاکٹرز و عملے کی سیٹوں میں اضافہ نہیں کیا ۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے مطالبہ کیا کہ نئی یارڈ اسٹک متعارف کروا کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
بنیادی مراکز صحت میں کم از کم تین میڈیکل آفیسرز اور ایک ڈینٹل سرجن تعینات کیے جائیں۔
رورل ہیلتھ سینٹرز ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں میڈیکل آفیسرز، کنسلٹنٹس ،اسپیشلسٹس ،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔
ضلعی سطح پر نئے آئی سی یو ،سی سی یو، برن یونٹس، کارڈیک یونٹس اور ٹیچنگ ہسپتال بنائے جائیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے پنجاب ریزیڈنسی پروگرام کے تحت ہونے والے داخلوں میں ریسرچ کے نمبروں میں ردوبدل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ فی الحال پرانا نظام ہی رائج رکھا جائے ۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وائی ڈی اے پنجاب بھر پور احتجاج کرے گی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے نےپنجاب پبلک سروس کمیشن میں سینیئر رجسٹرار و اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتی کے دوران بے ضابطگیوں، میرٹ کے قتل عام اور اقربا پروری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے مطالبہ کیا کہ فورا پی۔ پی ۔ایس ۔سی کی بے ضابطگیوں کے پیش نظر تمام لسٹوں کو خارج کر کے ، ذمہ داران کا تعین کرکے ان کو سزا دی جائے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب یکم فروری بروز سو موار پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سامنے ہونے والے احتجاجی دھرنے کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا۔ اور بے روزگار ڈاکٹرز کی تحریک میں مکمل مدد کا اعلان کیا۔

Leave a reply