ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کرونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 23 بڑے مارکیٹس اور سینکڑوں دکانوں کو سیل کر کے 52 دکانداروں کو گرفتار کر لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سیدہ ندا کاظمی نے کہا۔کہ کرونا وائرس ایک جان لیوا وائرس ہے۔حکومت کی طرف سے جو بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔سارے اقدامات وسیع تر عوامی مفاد کیلئے اٹھائے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت عوام کے بنیادوں حقوق میں سے ایک ہے۔
اور کسی کو بھی عوام کے صحت کے ساتھ کھیلنے نہیں دینگے۔انشاءاللہ آئندہ بھی عوام کی خاطر اسی طرح کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے کی کاروئی
Shares: