جاپان میں صرف ایک طالبہ کی خاطر 3سال ریلوےاسٹیشن برقرار رہا گریجوایشن ہوتے ہی بند کردیا گیا۔۔۔ اس کو کہتے ہیں تعلیم کی قدر۔۔

جاپان میں صرف ایک طالبہ کی خاطر 3سال ریلوےاسٹیشن برقرار رہا۔۔
گریجوایشن ہوتے ہی بند کردیا گیا۔۔۔
اس کو کہتے ہیں تعلیم کی قدر۔۔۔!
یہ جاپان کے شمال میں واقع ایک جزیرہ ہوکائیدو پر قائم کامی شراتاکی نامی ریلوے اسٹیشن ہےگزشتہ تین برس سے اس سٹیشن پر روزانہ صرف ایک مسافر کے لیے دو ٹرینیں رکتی تھی۔

جاپان ریلویز نے آج سے تین برس قبل اس اسٹیشن کو دور دراز ہونے اور اس روٹ پر مسافر نہ ہونے کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔۔

لیکن انتظامیہ نے اپنا فیصلہ اس وقت تبدیل کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ ایک مسافر ہے

جو روزانہ اس ریل گاڑی پر سفر کرتا ہے –

اس ویران اسٹیشن پر رکنے والی یہ ریل گاڑی ایک لڑکی کے کالج جانے کا واحد ذریعہ تھی۔۔

اس وقت جاپان کا یہ ریلوے اسٹیشن صرف ایک مسافر کے لیے پوری طرح سے کام کر رہا تھا

اور یہاں روزانہ دو ٹرینیں رکتیں۔

جن کا شیڈول بھی لڑکی کے کالج جانے اور واپس آنے کے وقت کو دیکھ کر مرتب کیا گیا۔۔

اگر بعض اوقات اس لڑکی کا سکول دیر سے بند ہوتا تو گاڑی کا شیڈول بھی اس حساب سے چینج کیا جاتا ۔

یہ فیصلہ اگرچہ جاپان ریلویز کے لیے کافی مہنگا ضرور تھا

Comments are closed.