ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے ٹیم کی بڑی کاروائی

0
79

فیصل آباد( )ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم اور غیر قانونی تعمیرات پر پلاٹ کو سیل کردیا جبکہ کینال روڈ پر زیرتعمیر کشمیر پل انڈر پاس کے قریب اور دیگر علاقوں سے تجاوزت کا خاتمہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے چک نمبر209رب میں زیر تعمیر بسم اللہ گارڈن ہاؤسنگ سکیم کو چیک کیا تو وہ غیر منظور شدہ پائی گئی جسے فوری طور پر سیل کرکے دوعدد ٹریکٹر ٹرالی ودیگر مشینری بھی قبضہ میں لے لی گئی۔دریں اثناء انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیر پر گلستان کالونی میں پلاٹ نمبر704/kکو بھی سیل کردیا جبکہ کشمیر پل انڈر پاس اورچک نمبر4پل کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے صفایا کردیا گیا۔

Leave a reply