پاکستان کے جہازوں پر حملے کا خطرہ، حکام میں کھلبلی مچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے ایئر پورٹس پر حملے کے خطرہ موجود ہے، لاہور،ملتان ،بہاولپور ، فیصل آباد و دیگر ایئرپورٹس پرٹڈی دل کے ٹکرانے کا خطرہ ہے، پائلٹس نے سول ایوی ایشن کو ٹڈی دل کے حملوں سےآگاہ کردیا

ٹڈل دل فصلوں کے بعد جہازوں کے لیے بھی خطرہ بننےلگے ،لاہور سمیت متعدد ایئرپورٹس پر ٹڈی دل کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، کوئٹہ ایئرپورٹ پرلینڈنگ ، ٹیک آف کے وقت پائلٹس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹڈی دل کےٹکرانے سے جہازوں کی ونڈ سکرین کو نقصان پہنچنے لگا ہے، اس خطرہ کے بارے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے.

سندھ میں ٹڈی دل نے فصلیں تباہ کر دی ہیں، ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے سندھ نے وفاق سے مدد مانگی اس ضمن میں باقاعدہ اجلاس بھی ہوا،وفاق نے ٹڈی دل پر سپرے کے لئے تجویز کو مان لیا، سندھ کے صوبائی وزیر برائے زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 31 کروڑ 90لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں.

سندھ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اسپرے، گاڑیاں اوردیگرسامان خریدے گی، سندھ کے 4 متاثر ڈویژن حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص، نواب شاہ کے لئے بھی پیسے منظور کرلیئے گئے ہیں ۔ سندھ میں جہاں بھی ٹڈی دل کی اطلاع مل رہی وہاں سندھ حکومت اسپرے کروارہی ہے، ننگرپارکر، چھاچھرو، ڈاہلی کے 12 دیہات میں اسپرے کروایا گیا ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کردی ہے، ، عثمان بزدار نے کہا ہےکہ کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فوری طور پر سپرے کیا جائے، محکمہ زراعت اور انتظامیہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی جائے

وزیراعلیٰ‌نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم چلائی جائے . انہوں‌نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا،فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں ، عثمان بزدار نے تمام ذمہ دار سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹرول روم قائم کر کے صورتحال پر 24 گھنٹے کڑی نظر رکھی جائے۔

Shares: