بھیرہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی کی قیادت میں آپریشن کرتے ہوئے انتظامیہ نے 5 مارکیز/شادی ہالز اور 2 درجن سے زائد دوکانات سیل کر دیں تحصیلدار حاجی اکبر جاوید نے شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کے باوجود باراتیوں کا اکٹھ کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 مارکیز شادی ہالز اور دوکانات جبکہ چیف آفیسر بلدیہ ظفر عباس بھٹی نے مزید دوکانات کو سیل کر دیا انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں خلاف مزید سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیل کی گئی مارکیز اور شادی ہالز پر گہری نظر رکھیں کیونکہ شادی ہال مالکان سیل ہونے کے باوجود بیک ڈور سے تقریبات جاری رکھے ہوئے ہیں

انتظامیہ نے 5 مارکیز/شادی ہالز اور 2 درجن سے زائد دوکانات سیل کر دیں
Shares: