لندن میں مقیم ن لیگی رہنما کو بڑا صدمہ، اہلیہ چل بسیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں مقیم ،مسلم لیگ ن کے رہنما کو بڑا صدمہ مل گیا
ن لیگی رہنما عابد شیر علی جو لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مقیم ہیں کی اہلیہ وفات پا گئی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عابد شیر علی نے خودبتایا کہ ان کی اہلیہ کی موت ہو گئی ہے
My wife passed away انا للہ وانا الیہ راجعون
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) July 5, 2021
عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات پر ن لیگی رہنماؤں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے
41 سالہ فاطمہ عابد دل کے عارضہ میں مبتلا تھی۔ اچانک طبیعت بگڑنے پر نیشنل ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ مرحومہ عابد شیر علی کے آبائی گھر ناظم آباد گلی نمبر 5 میں رہائش پذیر تھیں۔