عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد کمی ہوگئی۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 17 جون یعنی عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

امریکا میں خام تیل 110ڈالر فی بیرل سے بھی سستا ہوگیا امریکی خام تیل کی قیمت 9ڈالر سے زائد کمی سے 108ڈالر 5سینٹ فی بیرل ہوگئی برطانیہ میں برینٹ نارتھ خام تیل تقریباً 8ڈالر کمی سے 112ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں پیٹرول مہنگا ہونے سے درآمدی بل میں اضافہ ہوا اور پاکستان کا 11 ماہ میں پیٹرول کا درآمدی بل دُگنا ہو گیا۔

رواں مالی سال جولائی سے مئی تک گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پیٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 9 ارب 88 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 19 ارب 68 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی تک فنشڈ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 10ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال جولائی تا مئی 4 ارب 43کروڑ ڈالر تھیں11 ماہ میں خام تیل کی درآمدات 4 ارب 75کروڑ ڈالر ہوئیں جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں خام تیل کی درآمدات 2 ارب 72کروڑ ڈالر تھیں۔

رواں مالی سال جولائی تا مئی درآمدی ایل این جی کا بل 4 ارب 28کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال جولائی تا مئی 2 ارب 30کروڑ ڈالر تھا، رواں سال 11 ماہ میں 60کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی ایل پی جی درآمد کی گئی۔

سندھ حکومت کے حکم کی خلاف ورزی، کلفٹن میں 4 ریسٹورینٹس سیل

Comments are closed.