ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے وزیرخزانہ

0
65

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہو گئے ہیں۔


اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے رقم پاکستان کو منتقل کیےجانے کی تصدیق کردی ہے۔ جبکہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ پیر کو ہوا تھا اور رقم منتقلی کے بعد پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ رقم سماجی تحفظ اور فوڈ سیکیورٹی پر خرچ کی جائے گی۔ پاکستان کو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے، دنیا کے متعدد ممالک نے پاکستان کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا تھا.

سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ايک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا تھا. ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب 50 کروڑ ڈالر قرض کی مد میں دیئے جانے تھے اور یہ خطیر رقم سماجی تحفظ، غذائی تحفظ اور کاروباری اداروں کے تعاون پر خرچ کرنے کا کہا گیا تھا. ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا تھا پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے۔ لہذا ان کی فلاح کیلئے ایسا کیا جارہا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

Leave a reply