مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی گئ ہے، شہری کی جانب سے دائر درخواست مین عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ سے روکے،

شہری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں احتجاج کے لئے جگہ مختص کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت مولانا کو آزادی مارچ سے روکے اور دھرنا دینے سے بھی روکا جائے،

علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے

شہری کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم، سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چئیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے میں ناکامی کے بعد اب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کر دیا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک مولانا کا ساتھ دینے کو تیا رنہیں،

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ مولانادھرنا دیں لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کونقصان پہنچائےگا توبراحال ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کووارننگ دیتاہوں،غریبوں کےبچوں کواستعمال نہ کریں ،

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان

مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Shares: