بھکر: نمائندہ باغی ٹی وی کلرک برادری کی مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاجی ریلی۔ حکومت مخالف نعرہ بازی بھی کی۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلدیہ ہال بھکر سے ڈپٹی کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی
جس میں کلرکس کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے مہنگائی ۔ حکومت کیخلاف مختلف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔

ریلی کے شرکا نے مطالبات کی عدم منظوری پر شدید نعرہ بازی بھی کی۔ریلی سے خطاب میں صدر ایپکا بھکر عدنان گجر، جنرل سیکرٹری خاور شاہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملازم کش پالیسی اختیار کر رکھی ہے

جس سے تمام طبقات پریشان ہیں۔ انتظامیہ جلداز جلد ملازم طبقہ کو مہنگائی کے مطابق تنخواہیں بڑھا کر ریلیف دے، یہ طبقہ بھی اپنی زندگی آسانی سے بسر کرسکے۔ ریلی کے دوران پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Shares: