بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکہ کی بھارت کو وارننگ
واشنگٹن: امریکہ نے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرامریکا نے بھارت کو وارننگ جاری کر دی ہے-
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں سمیت اقلیتی برادری کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جس پر امریکہ نے نوٹس لیتے ہوئے اقلیتوں کے حق میں آواز بلند کر دی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں انسانی حقوق سے انحراف نہ کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق رہنماؤں نے مخالفین کی آواز دبائے جانےکا معاملہ اٹھایا اور انسانی حقوق کے رہنماؤں نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی نشاندہی کی۔
امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے پر کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اُسے قبول کرنے میں ہی ہے، امریکہ اور بھارت کو مل کر جمہوری اقدار پر کھڑا ہونا ہو گا۔
واضح رہے کہ بھارت میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی طاقتوں کی جانب سے مکمل خاموشی ہے تاہم اب امریکہ کی جانب سے آواز بلند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ 27 جولائی کو بھارت کے دورے پر پہنچے جہاں وہ وزیر اعظم نریندرا مودی، وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی-
دورے سے قبل خبر رساں ادارے روئٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اسٹنسٹ سیکرٹری ڈین تھامسن نے امریکی وزیر خارجہ کے انڈیا کے دورے سے پہلے ایک کانفرنس کال میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ انسانی حقوق اور جہموریت کے معاملات کو انڈین حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔
اسٹنٹ سیکرٹری فار ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیا ڈین تھامسن نے کہا تھا کہ :” جہاں تک انسانی حقوق اور جمہوریت کا سوال ہے، ہاں آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ میں آپ کو بتاؤں کہ ہم یہ معاملہ اٹھائیں گے اور اس پر بات چیت کرتے رہیں گے، کیونکہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ان معاملات پر ہماری اقدار مشترک ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ انڈیا اس بات چیت کا اہم حصہ رہے گا اور ہم اس محاذ پر اپنی شراکت کو آگے بڑھائیں گے انڈیا ماضی میں کسی ملک یا انسانی حقوق کے ادراوں کی جانب سے ملک میں شخصی آزادیوں میں کمی کے الزامات کو مسترد کرتا رہا ہےانڈیا کا موقف رہا ہے کہ انڈیا میں جمہوری روایات مضبوط ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط ادارے موجود ہیں۔