امریکہ میں ’تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے‘ 84 افراد ہلاک،کئی گھر اور علاقے تباہ

0
43

واشنگٹن: امریکہ میں تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی اور 84 افراد کو زندگی گل کر دی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں آنے والے بدترین طوفانی بگولے نے 6 ریاستوں میں تباہی مچا دی اور مختلف حادثات میں 84 افراد ہلاک ہو گئے طوفانی بگولے کے باعث کئی گھر اور علاقے تباہ ہو گئے۔

امریکی مسافرطیاروں میں لڑائی معمول بن گئی:تازہ واقعہ میں مسافرکا ایئرمارشل اورفلائٹ اٹینڈنٹ پرحملہ

رپورٹس کے مطابق طوفانی بگولے اتنے شدید تھے کہ راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کر دیا 6 ریاستوں میں اتنی تباہی ہوئی کہ گھر، اسکول، شاپنگ سینٹرز، فیکٹریاں، اسپتال کچھ نہ بچامتعدد گاڑیاں عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں اور درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔ طوفانی بگولوں کے باعث بجلی کے کھمبے گر گئے اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

امریکہ میں 30 سے زائد بگولوں نے زد میں آئی ہر شے ملیا میٹ کردی امریکی ریاست کینٹکی کے شہر مے فیلڈ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 70 افراد ہلاک ہوئے اور صرف ایک فیکٹری کے ملبے سے 40افراد کو نکالا گیا۔

دوسری جانب امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیس ہیر نے 100 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ ریاست میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ریاست کے مغربی حصے میں اس طوفان سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ شیرف میٹ سینڈرسن نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہاپکنز کاؤنٹی میں تیز ہواؤں سے ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی۔

سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی الینوائے میں ایڈورڈزوِل نامی علاقے میں موجود ایمازون کمپنی کا ویئر ہاؤس بھی جمعے کی شب اس طوفان سے متاثر ہوا یہ غیر واضح ہے کہ اس ویئر ہاؤس کی چھت گرنے سے کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں مگر مقامی ایمرجنسی سروسز نے فیس بک پر اسے کافی نقصان دہ واقعہ کہا ہے الینوائے میں پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کم از کم ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ریاست ٹینیسی میں ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ڈین فلینر نے کہا ہے کہ شمال مغربی علاقوں لیک کاؤنٹی میں دو اور اوبئن کاؤنٹی میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔ انھوں نے اب تک مزید معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث 4 ممالک پر پابندیاں عائد کر دیں

ریاست آرکنساس میں کریگ ہیڈ کاؤنٹی کے جج مارون ڈے کا کہنا ہے کہ ان طوفانوں کے بعد ایک نرسنگ ہوم میں 20 لوگ پھنس گئے تھے اور اس کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچا لیا گیا تھا مگر یہ عمارت اب مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کاکہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے بدترین طوفان سے ہونے والی تباہی ناقابل یقین ہے۔

بیویوں کی کال ریکارڈنگ:ایسی حرکت سےگھربرباد ہوتےہیں:بیوں پراعتماد سےہی…

Leave a reply