کورونا میں مبتلا آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی دلچسپ ویڈیو وائرل

0
144

کورونا وائرس میں مبتلا پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

باغی ٹی وی : کچھ روز قبل اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے قرنطینہ اختیار کیا تھا اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں چھت پر چائے کا مگ تھامےکورونا تجربے کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ نے دکھی لہجے میں کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران نہ کسی چیز کو چکھ سکتی ہیں نا ہی سونگھ سکتی ہیں، وہ اس دوران اپنے دوستوں، اپنی روزمرہ زندگی اور خاص طور پر اپنے اہل خانہ کو مس کررہی ہیں۔

دوسری جانب اتنی ہی دیر میں اداکارہ کی والدہ کی آواز آتی ہے اور وہ نیچے سے ہی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے سنی جاسکتی ہیں۔

بعد ازاں آمنہ الیاس جب اپنی والدہ کو اپنے پاس آنے یا ان کے پاس جانے کا کہتی ہیں تو کوویڈ مثبت ہونے کی وجہ سے ان کی والدہ بھی ان کو جھڑکتے ہوئے اندر جانے کا کہہ دیتی ہیں جس پر منہ کہتی ہیں انہیں اس یعنی قرنطینہ والی زندگی سے نفرت ہے-

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ قرنطینہ کے دوران، باہر نکلنے لوگوں سے ملنے اور اہل خانہ کو گلے لگانے کا لالچ، لیکن دور رہیے ناکہ اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے۔

آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئیں

Leave a reply