کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں بڑی کاروائی ، 516 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی۔

باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف بلوچستان نے ضلع قلعہ عبداللہ میں مشترکہ کارروائی کے دوران 516 کلوگرام منشیات برآمد کی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرابو ظہبی جانیوالے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

ابتدائی تفتیش کے مطابق برآمدشدہ منشیات افغانستان سے اسمگل کرنے کے بعد قلعہ عبداللہ، تحصیل گلستان کے علاقے کلی حرمبی کے مقام پر واقع پہاڑوں میں ذخیرہ کی گئی تھی اور پھر اسے براستہ گوادر بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔

برآمدشدہ منشیات میں 410 کلو گرام افیون اور106کلوگرام ہیروئن شامل ہے۔ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

قبل ازیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابوظہبی کے مسافر کے قبضے سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کی تھی مسافر محمد قربان ابوظہبی جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچا تھا-

وسیم اکرم پلس کے کارنامے سامنے آنے لگ گئے،200 سے زائد گھر مسمار کروا کر زمینوں پر قبضہ کر لیا

دوران تلاشی سفری بیگ کی اندر خفیہ کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ میں ہیروئن مہارت سے چھپائی ہوئی ملی اے ایس ایف کے عملے نے مجموعی طور پر 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی تھی-

قبل ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نےکاروائی کر کےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تےہوئے مہک نامی لیڈی سمگلر کوگرفتارکرلیا تھا لاہورکےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرشک گزرنے پرمسافر خاتون کی تلاشی لی گئی تودوران تلاشی اس سے منشیات برآمد ہو ئی برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا ایک کلوگرام چرس شامل تھی-

Shares: