ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا،سردار ایاز صادق

0
35

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا،سردار ایاز صادق

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔جمعرات کوایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے حوالے سے اپنی سیاست میں لگے ہوئے ہیں لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اے ڈی بی کے ساتھ اکنامک افیئرز ڈویژن اور حکومت کچھ پراجیکٹ پر دستخط کررہی ہے، رواں سال تقریباً9 ماہ میں 2.67ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں اور اے ڈی بی آسان شرائط پرقرضہ فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل سے لے کر اب تک 2.3 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں جن میں کیپٹل مارکیٹ بجٹ سپورٹ کے تحت300 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ بی آر اے سی ای(براس) پروگرام کے تحت 1.5 ار ب ڈالر خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کےلئے 100 ملین ڈالر،فلڈ ریلیف کےلئے 3 ملین ڈالر ، کے پی کے میں واٹر ریسورس کےلئے3.6 ملین ڈالر،نولنگ ڈیم کی فزیبلٹی سٹڈی کےلئے 5 ملین ڈالر اور ایمرجنسی فلڈ لون کےلئے 475 ملین ڈالر دیئے جائیں گے جس پر صرف ایک فیصد مارک اپ ہوگا جو 40 سال کی مدت میں واجب الادا ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
انہوں نے مزید کہا کہ پاور سٹیشن کےلئے 1.89 ملین ڈالر، پنجاب ایمپروو ورک فورس ریڈلینس کے لئے 100 ملین ڈالر اور پنجاب کے دیگرپراجیکٹس کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی ادارے پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

Leave a reply