بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کیا فیصلہ کیا

باغی ٹی وی :راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی .بابر اعظم کا ٹاس کے بعد کہنا تھا کہ کوشش کریں گے آغاز اچھا کریں، پاکستان کی ٹیم میں‌ شامل ہیں . بابر اعظم کپتان ، اظہر علی ،عابد علی ، عمران بٹ ، فواد عالم ، محمد رضوان ، فہیم اشرف ، یاسر شاہ، حسن علی ، نعمان علی ، شاہین شاہ آفریدی، ریزرو کھلاڑیوں میں حارث رؤوف اور سرفراز احمد شامل ہیں.

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جنوبی افریقا 24 سال بعد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ٹیسٹ میچ کھیلے گا، دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹاس 9:30 بجے اور میچ کا آغاز 10بجے ہوگا۔

ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کو نجی ہوٹل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا، ٹیموں کے سفر کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل رکھی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ میچ کے سبب اسلام آباد اور پنڈی کے درمیان مخصوص اوقات میں میڑو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس سروس آپریشن آج صبح 8.30 سے 10 بجے تک معطل رہے گا، جبکہ شام5:30 سے 7 بجے تک بھی بس سروس معطل رہے گی۔


انتظامیہ میٹرو بس کے مطابق دیگر اوقات میں میڑو بس معمول کے مطابق چلے گی، تاہم شمس آباد اسٹیشن تمام دن مکمل بند رہے گا۔

Shares: