پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
باغی ٹی وی :جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آغاز رائیونڈ میں ہوگیا ہے اور شریف خاندان بھی تقریبات میں شرکت کررہا ہے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مریم نواز گانا گا رہی ہیں۔
مریم نواز شریف اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گنگنا رہی ہیں۔ pic.twitter.com/mpmFkeYJrt
— WAQAR SATTI 🇵🇰 (@waqarsatti) December 6, 2021
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز بالی وڈ فلم ’جرم‘ کا شہرہ آفاق گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گا رہی ہیں سوشل میڈیا پر مریم نواز کا گایا ہوا گیت وائرل ہورہا ہےاور صارفین کی جانب سے ان کی آواز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
مریم نواز نے گانا گایا تو تقریب پر سحر طاری ہو گیا ۔زبردست آواز ۔تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا ۔۔@MaryamNSharif pic.twitter.com/bWDMr2muuP
— Arif Malik (@arifawan779) December 6, 2021
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں تقریب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز کو خوب داد دی جبکہ جنید صفدر کی والدہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بھی حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ شہباز نے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں رکھی جانے والی تقریب میں سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں گانا گنگنایا۔
https://twitter.com/Shakeel_2211/status/1467745844283645956?s=20
یاد رہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔
شریف خاندان کو ملا سپریم کورٹ سے ریلیف
واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر نے بھی لندن میں منعقد کی گئی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گا یا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے جنید صفدر کے گانا گانے کے فن پر نہایت حیرت اور خوشی کا اظہار کیا تھاجنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں ان کے نانا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی اس موقع پر ان کی والدہ مریم نواز، بہن مہرالنسا، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکا نے بذریعہ ویڈیو کال تقریب میں شرکت کی جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے ہوا ہے-