وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی نےسسلین مافیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ برطانوی صحافی بکاؤمال نہیں جون لیگ کی جھوٹی خبروں کادفاع کرے،
UK journalist has rejected claims of Sicilian Mafia. It’s not like very few media / Journalists who are paid by PML N to defend fake news / stories
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) July 14, 2019
واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی ہے. مسلم لیگ ن نے اس رپورٹ کا چیلنج کرنے کا دعویٰ کیا ہے.