ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا-

باغی ٹی وی : لاہور میں چینی کی قیمت میں 10 روپے مزید اضافہ کر دیا گیا، چینی کی پرچون قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی، مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت بڑھنے سے منڈی تیز ہو گئی ہے چینی کے 100 کلو کے بیگ کی ایکس مل قیمت 14 ہزار روپے ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہول سیل میں نرخ 142 روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔

ہارون ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

کراچی میں دکانوں پر ایک کلو چینی 150 سے 155 روپے کی ہوگئی ہے جب کہ شہر میں جمعہ کو چینی کی ہول سیل قیمت 134 روپے تھی جو اب بڑھ کر 140 روپے کلو ہوگئی ہے،حیدرآباد ،کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد میں ایک کلو چینی 150روپے میں فروخت کی جارہی ہے، حیدرآباد میں چند دن قبل تک چینی 118 سے 120 روپے کلو فروخت کی جارہی تھی جب کہ سوات میں ایک کلو چینی 144 روپے کی ہوگئی ہے۔

سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان باضابطہ بات چیت،کئی دو طرفہ معاہدوں پر …

گزشتہ دو ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 25 سے 30 روپے کلو اضافہ ہوا ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو اتھا کراچی میں گندم کا فی کلو بھاؤ چار سے پانچ روپے کم ہوکر 129 روپے پر آگیا ، لیکن اس کے باوجود شہر میں آٹا مہنگا ہوا ہے، جب کہ لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

مکیش امبانی کا اداکارہ عالیہ بھٹ کا برانڈ خریدنے کا فیصلہ،دوگنا قیمت کی پیشکش

Shares: