سی آئی اے پولیس ماڈل ٹاؤن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈیافتہ قبضہ گروپ کے ملزمان گرفتار کر لیے ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایت پر ایس ایس پی سی آئی اے لاہورکی قبضہ مافیاکے خلاف کارروائی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والاقبضہ گروپ کاسرغنہ محمد الیاس گجر 3 ساتھیوں سمیت گرفتار، کر لیا گیا
گرفتار ملزمان میں محمد الیاس گجر، اس کے ساتھی فیاض حسن اور عمران خان شامل ہیں گرفتار ملزمان سے ناجائزاسلحہ 2رائفلیں,2 پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کر لی گئیں ، ملزمان اسلحہ کی نمائش کرکے لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر لیتے تھے،
کچھ عرصہ قبل ملزمان نے ہربنس پورہ میں ایک شادی کی تقریب میں اسلحہ کی نمائش کرکے ٹک ٹاک پر ویڈیو بھی وائرل کی تھی، ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن حسین حیدر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیا،
قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں سے شہر بھر میں جرائم اور اسلحہ کلچر کا خاتمہ کیاجائے گا، سی سی پی او لاہور غلا م محمو دڈوگر کی طرف سے ایس ایس پی سی آئی اے اوران کی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا