وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سربراہی میں اجلاس ، اہم منصوبوں پر پیش رفت
باغی ٹی وی : اسلام آباد میں سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا. اجلاس میں وزیراعلی خالد خورشید کی کاوشوں اور گزشتہ 5 مہینوں کی ان تھک محنت کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کو اہم کامیابیاں ملیں۔
اجلاس میں CDWP نے گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان میں شعبہ روڈ انفراسٹرکچر میں شامل 5 بڑی منصوبوں کی منظوری دیکر حتمی منظور کیلئے ایکنک کو شفارش کردی۔
سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور و ایکنک کے لئے سفارش کردہ منصوبے درجہ ذیل ہیں:-
▪︎استور ویلی روڈ، لاگت 19 ارب 27 کروڑ، لمبائی 121 کلومیٹر
▪︎داریل تانگیر ایکسپریس وے، لاگت 6 ارب 3 کروڑ
▪︎شاہراہ نگر، لاگت 4 ارب 50 کروڑ
▪︎بوبن تا شغرتھنگ روڈ، لاگت 5 ارب 27 کروڈ
▪︎گلگت شندور ایکسپریس وے، لاگت 49 ارب 94 کروڈ
علاوہ ازیں آج CDWP نے 20 میگاواٹ کے ہینزل پاور پراجیکٹ کی بھی منظوری دے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اس منصوبے کی لاگت 12 ارب 92 کروڈ ہے۔
وزیراعلی خالد خورشید خان نے سی ڈی ڈبلیو پی سے گلگت بلتستان کے لئے انتہائی اہم ور میگا منصوبوں کی منظوری اور ایکنک کے لئے تجویز ہونے پر عوام گلگت بلتستان کو خصوصی مبارک باد کہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان کو شرم مندہ تعببیر کرنے کے حوالے ہماری حکومت نے آج اہم سنگ میل عبور کیا۔ یہ گزشتہ مہینوں کی مسلسل کوششوں کی نتیجہ ہے۔ انشاء اللہ، گلگت بلتستان ترقیاتی پلان میں شامل دیگر تمام منصوبوں کی منظوری کے کئے پرامید ہیں۔








