کمپنی کو بجٹ کون دیتا ہے اصل مقصد کیا ہے؟ چیف جسٹس

سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت،پیپلز پارٹی،جے یو آئی کی درخواست دائر

کمپنی کو بجٹ کون دیتا ہے اصل مقصد کیا ہے؟ چیف جسٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آرکی آٹومیشن ایپلی کیشن کیلئے نجی کمپنی کی خدمات لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ کمپنی سے بھرتیوں کے طریقہ کار پرجواب طلب کر لیا ،سپریم کورٹ نے کہا کہ کمپنی 2 ماہ میں اپنے کام کے حوالے سے تمام تفصیلات جمع کرائے،کمپنی بتائے ان کے پاس کتنے لوگ کام کررہے ہیں اور ان کی اہلیت کیا ہے؟ ایف بی آر اور نجی کمپنی 1994 سے پہلے اوربعد کے انکم ٹیکس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرے ،جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ آپ نے کمپنی میں چھ چھ ڈائریکٹرز رکھے ہیں، ان کی اہلیت کیا ہے؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کمپنی ٹیکس جمع کرنے کیلئے کام کرتی ہے یا دوسرے معاملات بھی دیکھتی ہے؟ کمپنی کو بجٹ کون دیتا ہے اور کمپنی کااصل مقصد کیا ہے؟ جو ماہرین کمپنی میں رکھے ہیں ان کی بھرتی کا طریقہ کار کیا ہے؟

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ماہرین مارکیٹ کے مطابق اہلیت رکھتے ہیں یا نہیں یہ چیک کریں گے، چیف جسٹس گلزارا حمد نے کہا کہ کمپنی نے اب تک ایسا کوئی کام کیا ہے جس سے ایف بی آرکو فائدہ ہوا ہو؟ عدالت نے کیس کی سماعت جواب طلب کرتے ہوئے ملتوی کر دی

Comments are closed.