کرونا کے انسداد کے لیے پوری ہمت لگائیں گے ، پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی پریس کانفرنس
کرونا کے انسداد کے لیے پوری ہمت لگائیں گے ، پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی پریس کانفرنس
باغی ٹی وی : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے آج محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں ویڈیولنک اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ویڈیولنک اجلاس کی صدارت سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس اورسیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورسیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کوصوبہ بھرمیں کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے اقدامات، مریضوں کے علاج معالجہ کی صورتحال اورٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کوروناوائرس پرقابوپانے اورمریضوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے پرصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی کاوشوں کوسراہا۔
سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہاکہ صوبہ بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانا انتہائی خوش آئندہے۔ انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن پرفرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کے ٹیسٹوں کے معیارکاجائزہ لیاجارہاہے۔ نئی ٹیسٹنگ لیبزمیں پروفیشنل لوگوں کوبھرتی کیاجارہاہے اور پنجاب کے تمام اضلاع تک ٹیسٹنگ کی سہولت کوبڑھایاجارہاہے۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی حفاظت کوہرصورت یقینی بنایاجارہاہے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم لینے والے عوام کیلئے مکمل حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداوردونوں سیکرٹریز محکمہ صحت نے اراکین پنجاب اسمبلی کے سوالات کے جواب دیئے