غلط پارکنگ سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن کو گالیاں، دھمکیاں، دست درازی کرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ایک اور خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو ٹریفک پولیس وارڈن سے بد تمیزی کر رہی ہے اور اسے دھمکیاںدے رہی ہے . ہوا یوں کہ بیچ سڑک کے گاڑی پارک کرنے پر خاتون کو ٹریفک وارڈن نے کہا کہ آپ نے غلط جگہ گاڑی پارک کی ہے جس سے رستہ بند ہو گیا ہے.تو اس بات پر خاتون ٹریفک وارڈن سے بد تمیزی کرنے لگی اور کہنے لگی کہ میں فون کرتی ہوں ابھی پتہ چل جائے گا کہ تیری جرات کیسے ہوئی کہ مجھ سے پوچھے اس غلطی پر ، اس ساتھ پھر عورت اپنے ہاتھ بھی چلانے لگتی ہے لیکن وارڈن اس بد تمیز عورت سے اعراضکرتا ہے . یہ مناظر ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں.
ڈبل پارکنگ بھی ۔ اکڑ بھی ۔ دھمکیاں بھی ۔ زبان درازی بھی۔ دست اندازی بھی 🤦🏻 pic.twitter.com/hHqsD1gPSQ
— SSP Atif Nazir (@SSP_AtifNazir) July 8, 2020