دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے میں کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3افراد جاں بحق
دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے میں کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3افراد جاں بحق اور10 شدید زخمی ہوگئے ہیں جبکہ نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق گلگت میں واقع دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ۔
واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،زخمیوں کی تعداد 10 تک بتائی جارہی ہے جو کہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جانے کا کہا گیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر 
یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ








