دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ

0
68
health

حکومت پنجاب نے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اورانتہائی احسن فیصلہ کیا ہے –

پنجاب کے تمام دل کے ہسپتالوں میں مریضوں کو 24/7 پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت دینے کیلئے اقدمات کا آغاز کر دیا گیا ہے -صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاوید اکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران دل کے امراض میں مبتلامریضوں کو پرائمری انجیو پلاسٹی کی24/7سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاوید اکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں دل کے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت24/7 دینے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پہلے کابینہ اجلاس میں ہی دل کے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت24/7 دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پوری دنیا میں دل کے مریضوں کے علاج کیلئے پرائمری انجیوپلاسٹی جدید ٹیکنالوجی ہے۔پنجاب کے تمام دل کے ہسپتالوں کی انتظامیہ اس حوالہ سے فوری طوری پر اپنی سفارشات بھیجیں۔آج اتوار والے دن ہم سب خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت سرجوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔پنجاب کے دل کے ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت24/7 دینے کیلئے تمام تروسائل دئیے جائیں گے۔دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج ومعالجہ میں پرائمری انجیوپلاسٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ پنجاب کے تمام دل کے ہسپتالوں سے مریضوں کی پرائمری انجیوپلاسٹی بارے ہرہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔اس حوالہ سے پی آئی ٹی بی کی مددسے ایک ڈیش بورڈ بھی ڈیزائن کیاجائے گا۔ پنجاب کے دل کے ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیو پلاسٹی کی سہولت 24/7 دینے کیلئے مزید ڈاکٹرزکو جدیدتربیت بھی دی جائے گی۔ پنجاب میں دل کے امراض میں مبتلامریضوں کا محفوظ علاج ومعالجہ اولین ترجیح ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی منظوری

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 7، شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان میں 1، فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 4، بہاول میں دواور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چارمشینیں مکمل فعال ہیں۔ پنجاب کے دل کے ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت 24/7 دینے کے حوالہ سے موئثرآگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

Leave a reply