ڈولفن اہلکار بپھر گئے، شہریوں پر کیا تشدد

ڈولفن اہلکار بپھر گئے، شہریوں پر کیا تشدد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ساندہ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے شہریوں پر تشدد کیا ہے

واقعہ کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولفن پولیس کے اہلکار دو شہریوں پر تشدد کر رہے ہیں، مبینہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دو روز پرانا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈولفن پولیس کے ترجمان کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے

ڈولفن سکواڈ کا ہوائی فائرنگ کے ملزمان پر تشدد کا معاملہ ،ترجمان کا کہنا ہے کہ وقوعہ 2روز قبل ساندہ کے علاقہ میں پیش آیا۔ ڈولفن ٹیم ہوائی فائرنگ کی کال پر موقع پر گئی تھی۔ ٹیم کو کال موصول ہوئی تھی کہ 2 کس مسلح دکان پر شدید فائرنگ کررہے ہیں۔ ملزمان کی دکان پر فائرنگ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ۔فائرنگ کرنیوالے دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ ساندہ مقدمہ درج ہے۔ تدونوں ملزمان کریمنل ریکارڈ کے حامل ہیں۔

ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن ٹیم نے زدوکوب کے حوالہ سے ایس او پی کی خلاف ورزی کی ہے۔ زدو کوب کے حوالہ سے ٹیم کو معطل کرکے کلوز ہیڈکوارٹرزکر دیا گیا ہے۔ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈکوارٹرز معاملہ کی انکوائری کررہے ہیں۔ انکوائری مکمل ہونے و قانونی کارروائی تک ڈولفن ٹیم کا سپیشل الاؤنس بھی کاٹ لیا گیا ہے۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کیجائے گی۔ سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کے ویژن کی روشنی میں اچھے کام پر انعام اور غلطی پر محکمانہ ایس او پیز کی روشنی میں احتساب کیا جائے گا۔

@MumtaazAwan

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے

Comments are closed.